فرانس نے روس کو بحری جہازوں کی فراہمی روک دی

فرانسیسی صدر فرانسواں اولاند نے یوکرین تنازعے میں روسی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں یہ بحری جہاز روس کو فراہم نہیں کیے جا سکتے ہیں

113184
فرانس نے روس کو بحری جہازوں کی فراہمی روک دی

حکومت فرانس کےمطابق اُس نے روس کو دو جنگی بحری جہازوں کی فراہمی روک دی ہے۔ فرانسیسی صدر فرانسواں اولاند نے یوکرین تنازعے میں روسی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں یہ بحری جہاز روس کو فراہم نہیں کیے جا سکتے ہیں ۔
ایک اعشاریہ دو بلین یورو مالیت کا یہ معاہدہ سن 2011 میں طے کیا گیا تھا۔
دوسری طرف روس نے کہا ہے کہ فرانس کی طرف سے یہ جنگی بحری جہاز فراہم نہ کرنے کے باعث وہ اپنے عسکری شعبے میں اصلاحات کا منصوبہ ترک نہیں کرے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں