اضافی فوجی متحارب فوجیوں کا کردار ادا نہیں کریں گے

اوباما کا یہ فیصلہ، اس سے قبل عراق میں متعین کئے گئے فوجی اہلکاروں کے ایک حصے کو اس ملک سے انخلاء کا امکان مہیا کرے گا

112748
اضافی فوجی متحارب فوجیوں کا کردار ادا نہیں کریں گے

مزید 350 فوجی، عراق بھیجے جائیں گے۔۔۔
امریکہ کے صدر باراک اوباما نے بغداد میں امریکی سفارت خانے اور سفارت خانے کے اہلکاروں کے تحفظ کے لئے امریکی وزارت دفاع کو مزید 350 فوجیوں کو عراق بھیجنے کے احکامات دئیے ہیں۔
وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کہا گیاہے کہ یہ قدم اداروں کے درمیان وسیع نظر ثانی کے کام کے بعد وزارت دفاع کے مشورے سے اٹھایا گیاہے اور متعین کئے جانے والے اضافی فوجی متحارب فوجیوں کا کردار ادا نہیں کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیاہے کہ" اوباما کا یہ فیصلہ، اس سے قبل عراق میں متعین کئے گئے فوجی اہلکاروں کے ایک حصے کو اس ملک سے انخلاء کا امکان مہیا کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ بغداد میں امریکی اہلکاروں اور تنصیبات کے لئے زیادہ مضبوط اور مستقل سکیورٹی فورس فراہم کرے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اپنے سفارتی اہلکاروں کے تحفظ کے لئے جو کوششیں کر رہے ہیں ان کے ساتھ اضافی طور پر ، صرف عراق کے لئے ہی نہیں عمومی معنوں میں مشرق وسطی کے لئے اور علاقے میں امریکی اہلکاروں اور امریکی مفادات کے لئے خطرے کا باعث بننے والی داعش دہشت گرد تنظیم کے مقابل کاروائیوں کی کوششوں میں عراقی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا بھی جاری رکھیں گے۔
مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری، وزیر دفاع چک ہیگل اور صدر اوباما کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی مشیر' لیسا موناکو' زیادہ مضبوط علاقائی شراکت داری کی تعمیر کے لئے زمانہ قریب میں علیحدہ علیحدہ علاقے کا دورہ کریں گے۔
امریکہ کی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے بھی کہا ہے کہ اوباما کے نئے احکامات کے ساتھ عراق میں ڈپلومیٹک سکیورٹی کے ذمہ دار فوجی اہلکاروں کی تعداد 820 کے قریب پہنچ جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں