یورپ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے

بیجیم اور ہالینڈ میں مقامی شہریوں سمیت ترک اور مراکشی تارکین ِ وطن نے اسرائیل کے خلاف شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا

102240
یورپ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے

اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف برسلز ، اینورز اور ایمسٹرڈم میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں ۔
اسرائیلی جارحیت کے خلاف بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں تقریباً 500 افراد کی شراکت سے ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا۔
"غزہ کے محاصرہ کو ختم کرو" نعرے لگانے والے مظاہرین نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو سفاکانہ کاروائیوں کی ضرور سزا ملنی چاہیے۔
مظاہرین نے اسرائیلی حکومت کا بائیکاٹ کیے جانے اور بیلجین حکومت سمیت یورپی یونین سے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔
ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسڑڈم میں بھی مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔اور حکومت کی علاقائی پالیسیوں کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا۔
اس مظاہرے میں ترک اور مراکشی تارکین وطن بھی شامل تھے جنہوں نے "آزادی فلسطین"، "اسرائیل کا بائیکاٹ" اور"قتل عام کا قلع قمع کرو" کی طرح کے نعرے لگائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں