فوجی ٹولے کے سربراہ ملک کے نئے وزیر اعظم:تھائی لینڈ

پرائے جان اوجا نے شاہ بومی بول کی منظوری کے بعد اپنے فرائض کو شروع کر دیا ہے

103072
فوجی ٹولے کے سربراہ ملک کے نئے وزیر اعظم:تھائی لینڈ

تھائی لینڈ میں فوجی ٹولے کے سربراہ ملک کے نئے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔
فوجی بغاوت کرتے ہوئے برسر اقتدار آنے والے فوجی ٹولے کے لیڈر پرائے یوت چان اوچا نے تھائی لینڈ کے شاہ بومی بول سے منظوری حاصل کرتے ہوئے اپنے فرائض کا آغاز کر دیا ہے۔
اس مقصد کے تحت بینکاک کے فوجی ہیڈ کوارٹر میں شامہ کی شراکت سے ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ پرائے یوت سن 2015 کے اختتام تک منعقد ہونے والے انتخابات تک ملکی انتظامیہ کو چلانے والی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے۔
تھائی لینڈ کی فوج نے نومبر سن 2013 کو شروع ہوتے ہوئے کسی بھی صورت حل نہ ہو سکنے والے سیاسی بحران کے بعد 22 مئی سن 2014 کو ملکی انتظامیہ کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے ملکی سینٹ کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں