فرگوسن میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ

مظاہروں کے دوران ایک سیاہ فام کے پولیس پر چاقو تاننے پر پولیس نے اسے گول مار کر ہلاک کر دیا

96800
فرگوسن میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ

امریکہ کی ریاست میسوری کے شہر فرگوسن میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
مظاہروں کے دوران ایک سیاہ فام کے پولیس پر چاقو تاننے پر پولیس نے اسے گول مار کر ہلاک کر دیا۔
ابھی فرگوسن کے علاقے میں 18 سالہ مائیکل براؤن کے پولیس کے ہاتھوں قتل سے عوام کو پہنچنے والے غم و غصے میں کمی نہیں آئی تھی کہ یہ نیا تشدد سامنے آ گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق شہر میں ایک سیاہ فام کے پولیس کی طرف بڑھتے ہوئے چاقو نکالنے پر پولیس نے اس پر فائر کھول دیا۔
حکومت کے مطابق اس 23 سالہ اس شخص نے قریبی مارکیٹ سے کھانے پینے کی کچھ چیزیں خریدیں اور سڑک پر کبھی آگے کبھی پیچھے جاتے ہوئے غیر متوازن روّیے کا مظاہرہ کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص پر پولیس اہلکار کی طرف بڑھنے اور تقریباً ایک میٹر کی مسافت سے پولیس پر چاقو تاننے کی وجہ سے فائر کھولا گیاہے۔
جائے وقوعہ کی طرف پولیس ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں اور علاقے کو سیل کر دیا گیاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں