یوکرین کا بحران: یورپی ممالک کی کوششیں

یوکرین کے بحران کےحل کے لیے جرمنی، یوکرین، فرانس اور روس کے درمیان جرمنی میں مذاکرات ہوئے ہیں

94298
یوکرین کا بحران: یورپی ممالک کی کوششیں

یوکرین کے بحران کےحل کے لیے جرمنی، یوکرین، فرانس اور روس کے درمیان جرمنی میں مذاکرات ہوئے ہیں۔
جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا ہے کہ بات چیت آگے بڑھنے کا امکان ہے۔
چاروں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ملاقات کی اس کے بعد جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا کہ وہ اور ان کے تمام ہم منصب اتوار کو ہونے والی بات چیت سے اپنی اپنی حکومتوں کو آگاہ کریں گے جس کے بعد پیر یا منگل کو ممکنہ طور پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاقِ رائے ہو سکتا ہے۔
جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھ کہ ابھی اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ پہلے ہم اپنے اپنے دارالحکومتوں میں سربراہان حکومت کو آگاہ کریں گے اور پھر ممکنہ طور پر منگل کی صبح تک اس بات پر اتفاق ہو سکتا ہے کہ گزشتہ اتوار کی بات چیت میں پیش رفت کیسے کی جائے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں