امریکہ:براون کو ہلاک کرنے والے اہکار کا نام ظاہر کر دیا گیا

مِزوری کے قصبے میں جہاں ایک پولیس اہل کار کے ہاتھوں ایک غیر مسلح سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت واقع ہوئی تھی گولی چلانے والے کا نام ظاہر کیا گیا ہے

92761
امریکہ:براون کو ہلاک کرنے والے اہکار کا نام ظاہر کر دیا گیا

مِزوری کے قصبے میں جہاں ایک پولیس اہل کار کے ہاتھوں ایک غیر مسلح سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت واقع ہوئی تھی گولی چلانے والے کا نام ظاہر کیا گیا ہے۔
بتا یا گیا ہے کہ اس پولیس اہلکار کا نام ڈیرن ولسن بتایا جاتا ہے۔
نام کا اعلان فرگوسن پولیس کے سربراہ نے گزشتہ روز کیا جس سے قبل موت کی دھمکیوں کے خدشے کے پیش نظر اس اہلکار کا نام ظاہر نہیں کیا جارہا تھا۔
گزشتہ ہفتے کے روز فائرنگ کے اس واقعے کے بعدمضافاتی علاقےسینٹ لوئی کے محکمہ پولیس نے ولسن کو چھٹی پر روانہ کر دیا تھا۔
اس واقع کے نتیجے میں قصبے میں تشدد کے واقعات بھڑک اٹھے تھے جبکہ امریکہ بھر میں لوگ اٹھارہ سالہ مائیکل براؤن کی یاد میں مظاہرے منعقد کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں