فرگوسن کے مکین پر امن رہیں:اوباما

امریکی ریاست مِزوری کےشہر سینٹ لوئی کےمضافات میں مبینہ طور پر ایک غیر مسلح سیاہ فام نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس پرصدر اوباما نے شہر کے مکینوں کو پُر امن رہنے کی تلقین کی ہے

91578
فرگوسن کے مکین پر امن رہیں:اوباما

امریکی ریاست مِزوری کےشہر سینٹ لوئی کےمضافات میں مبینہ طور پر ایک غیر مسلح سیاہ فام نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے
امریکی صدر براک اوباما نے اس واقعے پر شہر کے مکینوں کو پُر امن رہنے کی تلقین کی ہے۔
یہ واقعہ گزشتہ ہفتے اُس وقت پیش آیا جب گولی لگنے سے اٹھارہ سالہ مائیکل براؤن کی موت واقع ہوئی تب سے فرگوسن قصبے کی اِس سیاہ فام اکثریتی آبادی کے برہم مکین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں
بعض اوقات یہ مظاہرے تشدد میں بدل جاتے ہیں کہ جس دوران کچھ مظاہرین غنڈہ گردی پر بھی اتر آتے ہیں۔
صدر اوباما نے شہر کے مکینوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے بہتر انداز سے پیش آئیں تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں