سلامتی کونسل نے بھی العبادی کی حمایت کر دی

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے عراق میں حیدر العبادی کی بطور وزیراعظم نامزدگی کی حمایت کی ہے

90404
سلامتی کونسل نے بھی العبادی کی حمایت کر دی

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے عراق میں حیدر العبادی کی بطور وزیراعظم نامزدگی کی حمایت کی ہے ۔
ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ عراق میں نئے وزیراعظم کی نامزدگی ملک کے تمام طبقات کی نمائندگی کرنے کے حوالے سے ایک اہم اقدام ہے اور امید ہے کہ اُن کی تقرری در پیش مسائل کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گی ۔
سلامتی کونسل نے اس بات کی بھی امید ظاہر کی ہے کہ ان کی حکومت میں ملک کے تمام طبقات کو نمائندگی کا حق حاصل ہوگا جس کے نتیجے میں عراق میں پائیدار امن اور درخشاں مستقبل کی داغ بیل پڑے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں