روس: یورپی ممالک اور امریکہ سے مصنوعات کی درآمد پر پابندی

روسی وزیراعظم دیمیتری میدویدیف نے اعلان کیا ہے کہ یورپی ممالک اور امریکہ سے درآمد کی جانے والی اشیا پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے

83109
روس: یورپی ممالک اور امریکہ سے مصنوعات کی درآمد پر پابندی

روس نے امریکہ اور یورپی ممالک سے درآمد کردہ مصنوعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ان کا ملک یورپ اور ایشیا جانے والے پروازوں کو اپنی حدود کے استعمال پر پابندی لگانے پر بھی غور کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے روس پر عائد کردہ پابندیاں قابل تشویش ہیں لہذا آسٹریلیا، کینیڈا، ناروے، امریکہ اور یورپی یونین سے مصنوعات درآمد نہیں کی جائیں گی۔
خبرکے مطابق، روسی وزیراعظم دیمیتری میدویدیف نے اعلان کیا ہے کہ یورپی ممالک اور امریکہ سے درآمد کی جانے والی اشیا پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے جن میں پھل، سبزیاں، گوشت، سور کا گوشت، انڈے، دودھ، پنیر اور دیگر اشیائے خوردو نوش شامل ہیں جبکہ پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں