وسطی افریقہ کے عبوری وزیر اعظم آنڈرے نزاپا ییکے مستعفی ہو گئے

استعفی ملک میں مسلمانوں کے قتل عام کی شکل اختیار کرنے والے حملوں کے خاتمے کے لئے صدرکیتھرین سامبا پانزا کی طلب پر دیا گیا ہے

81019
وسطی افریقہ کے عبوری وزیر اعظم آنڈرے نزاپا ییکے مستعفی ہو گئے

وسطی افریقہ کے عبوری وزیر اعظم آنڈرے نزاپا ییکے مستعفی ہو گئے ہیں۔
نزاپا ییکے نے عبوری صدر کیتھرین سامبا پانزا کی طلب پر استعفی پیش کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق پانزا نے بحران کے فریقین کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے اطلاق کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق استعفے سے مذکورہ سمجھوتے کے اطلاق اور قومی اتحادی حکومت کے قیام میں سہولت پیدا ہو گی۔
واضح رہے کہ ملک میں سیاسی بحران کے حل کے لئے گذشتہ ہفتے بروز منگل سیلیکا اور اینٹی بالاکا گروپوں کے درمیان امن فورم کا انعقاد کیا گیا تھا۔
اس فورم میں طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق فریقین کے مسلح اراکین 45 دن کے اندر اسلحہ پھینک دیں گے اور ملک میں تشدد کو ختم کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عیسائی اینٹی بالاکا کے مسلمانوں کے خلاف قتل عام میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک ملین سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں