چین:ہلاک شدگان کی تعداد پانچ سو نواسی ہوگئی

چین کے جنوب مغربی صوبے یونان کے شہر جاو تونگ میں اتوارکے روز آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ سو نواسی تک جاپہنچی ہے

81115
چین:ہلاک شدگان کی تعداد پانچ سو نواسی ہوگئی

چین کے جنوب مغربی صوبے یونان کے شہر جاو تونگ میں اتوارکے روز آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ سو نواسی تک جاپہنچی ہے۔
شین ہوا نیوز ایجنسی کے مطابق ، اس تباہی میں زخمی افرادکی تعداد دو ہزار آٹھ سو تینتیس ہو گئی ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے سے ایک ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ چینی ریڈ کراس نے متاثرہ علاقے میں امداد کی غرض سے پانچ اعشاریہ چار ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔
یاد رہے کہ اسی علاقے میں سن دو ہزار بارہ میں بھی پانچ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں اسی افراد ہلاک اور آٹھ سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں