اوباما۔پوٹین ٹیلی فون بات چیت،یوکرین کے بحران پر غور

امریکی صدر براک اوباما اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ٹیلی فون پر یوکرین کے بحران کے بارے میں گفتگو کی ہے کہ جس میں اوباما نے روس کی جانب سے مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے

91434
اوباما۔پوٹین ٹیلی فون بات چیت،یوکرین کے بحران پر غور

امریکی صدر براک اوباما اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ٹیلی فون پر یوکرین کے بحران کے بارے میں گفتگو کی ہے کہ جس میں اوباما نے روس کی جانب سے مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق ، اوباما نے روس کی جانب سے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والےبلاسٹک میزائل کے سن 1987کے معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے پر اپنی تشویش ظاہر کی جس کے بارے میں امریکہ کا کہنا ہے کہ روس اُس کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔
دوسری جانب روسی صدر پوٹن نے امریکی صدر کو بتا یا کہ علیحدگی پسندوں کی حمایت کرنے پر اِس ہفتے روس کے خلاف عائد کی جانے والی حالیہ پابندیاں بےسود ثابت ہوں گی اور خدشہ ہے کہ اِن کی وجہ سے مشترکہ تعاون اور بین الاقوامی استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں