ایبولا وائرس کے خاتمے کےلیے فنڈ فراہم کیا جائے گا:عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے نبرد آزمائی کےلیے ایک سو ملین کے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس وبا کے باعث مغربی افریقہ میں ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد تیرہ سو سے تجاوز کر گئی ہے

76000
ایبولا وائرس کے خاتمے کےلیے فنڈ فراہم کیا جائے گا:عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے نبرد آزمائی کےلیے ایک سو ملین کے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس کے باعث مغربی افریقہ میں ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد تیرہ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔
ڈاکٹرز وِدآوٹ بارڈرز اُن طبی گروپوں میں شامل ہے جو سیرا لیون میں اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی جدوجہد کر رہی ہے تاہم، اس مرض سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے اُسے درکار افراد کی کمی کا سامنا ہے۔
دوسری جانب اس وبا سے نمٹنے کے لیے لائبیریا نےاپنے طور پر درکار اقدامات کا اعلان کیا ہے جن میں ملک بھر کے اسکولوں کو بند کرنا اور لازمی خدمات کی انجام دہی کے زمرے میں نہ آنے والے سرکاری اہل کاروں کو ایک مہینے کی چھٹی پر بھیجنے کے احکامات شامل ہیں۔
دریں اثنا، ایبولا سےممکنہ رابطے کےشبہے کی بنا پر لائبیریا میں متعین امریکی امن دستے کے دو رضاکاروں کو حفاظت کی خاطر عام لوگوں سے علیحدہ کرکے رکھا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں