اسرائیل یہودیوں کا تشخص پامال کر رہا ہے: یہودی مظاہرین

نیو یارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں یہودیوں نے حکومت اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ صیہونی مذہب کے اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے

75827
اسرائیل یہودیوں کا تشخص پامال کر رہا ہے: یہودی مظاہرین

اسرائیل کے غزہ پر حملوں کی مخالفت میں نیو یارک میں یہودیوں نے ایک مظاہرہ کیا ۔
اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں یہودیوں نے حکومت اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ صیہونی مذہب کے اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
اس احتجاجی مظاہرے میں ایک یہودی ربی نے کہا کہ اسرائیلی حکومت معصوم انسانوں پر مظالم ڈھا رہی ہے ۔
مظاہرین نے غزہ میں بچوں کے قتلِ عام کے حوالے سے عالمی بے حسی پر بھی تنقید کی ۔
مظاہرین نے کہا کہ اسرائیل یہودی مذہب کی آڑ مین انسانیت کا قتل کر رہا ہے کہ جس کی وجہ سے دنیا میں یہودیوں کا تشخص پامال ہو رہا ہے۔
مظاہرین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے خلاف اپنی جارحیت بند کرتےہوئے اس بربریت کا حساب دے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں