نئی پابندیوں کی وجہ سے روس کا متحدہ امریکہ کو انتباہ

روسی وزارت خارجہ کے بقول ان پابندیوں سے یورپ میں توانائی کا بحران بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ روس کی وزراتِ خارجہ نے متحدہ امریکہ کی جانب سے روس کے خلاف نئی پابندیوں کو تباہ کن قرار دیا ہے

75214
نئی پابندیوں  کی وجہ سے روس کا متحدہ امریکہ کو انتباہ

روس نے متحدہ امریکہ کی جانب سےلگائی جانے والی نئی پابندیوں پر اپنے شدید ردِ عمل کااظہارکیا ہے۔
روس کی وزراتِ خارجہ نے متحدہ امریکہ کی جانب سے روس کے خلاف نئی پابندیوں کو تباہ کن قرار دیا ہے۔
متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما کی جانب سے یوکرائن کے علیحدگی پسندوں کی جانب سے کی جانے والی حمایت کی وجہ سے روس پر نئی پابندیوں سے متعلق اپنے جائزے میں اس تباہ کن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے رویے سے پہنچنے والے نقصان کو متحدہ امریکہ کی کی جانب سے جلد ہی واضح طور پر محسوس کیا جائے گا اور متحدہ امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کے لیے اس کے الٹے نتائج برآمد ہوں گے۔
روسی وزارت خارجہ کے بقول ان پابندیوں سے یورپ میں توانائی کا بحران بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف ترقی یافتہ سات ممالک کے بلاک جی سیون نے روس کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ مشرقی یوکرائن میں باغیوں کی مدد کرنا ترک نہیں کرتا تو اسے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں