فرانس میں تین روز کے لیے سرکاری سوگ

فرانس کے صدر فرانسواں اولینڈ نے بورکینا فاسو اور الجزائر کے درمیان پرواز کرنے کت دوران مالی پر گرنے والے طیارے میں ہلاک ہونے والے فرانسیسی باشندوں کی یاد میں تین روز کا سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی سوگ منانے کے دوران ملک کے پرچم کو کل سے تین روز کے لیے سرنگوں رکھا جائے گا

72271
فرانس میں تین روز کے لیے سرکاری سوگ

فرانس میں تین روس کے لیے سرکاری طور پر سوگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فرانس کے صدر فرانسواں اولینڈ نے بورکینا فاسو اور الجزائر کے درمیان پرواز کرنے کت دوران مالی پر گرنے والے طیارے میں ہلاک ہونے والے فرانسیسی باشندوں کی یاد میں تین روز کا سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی سوگ منانے کے دوران ملک کے پرچم کو کل سے تین روز کے لیے سرنگوں رکھا جائے گا۔
صدر اولینڈ نے کل حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں وزیراعظم مینوئیل والس کے علاوہ وزراء نے بھی شرکت کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کو حادثہ پیش آنے کے وقت علاقہ شدید دھول کے طوفان کی زد میں تھا۔
دہشت گردی کے امکان کو مسترد نہیں کیا گیا،کیونکہ اِس علاقے میں شدت پسند کارروائیاں عام ہیں۔
تاہم، عہدے داروں نے کہا ہے کہ امکان یہ ہے کہ طیارہ فضا میں تباہ نہیں ہوا، کیونکہ ملبہ نسبتاً چھوٹے سے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
یہ مسافر طیارہ برکینا فاسوسے الجیریا سفر پر تھا جب اُسےیہ حادثہ پیش آیا۔
قبل ازیں جمعہ ہی کو مالی میں گر کر تباہ ہونے والے الجزائر کے مسافر طیارے کے ملبے کو محفوظ کرنے کے لیے فرانس نے اپنے فوجی بھیجے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں