روس یوکرین میں مداخلت کا مرتکب ہوا ہے: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے اپنی یومیہ پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ کے پاس دلائل موجود ہیں جس سے یہ ثابت ہو سکتا ہے کہ روس نے یوکرین میں جارحیت کا ارتکاب کیا ہے

70268
روس یوکرین میں مداخلت کا مرتکب ہوا ہے: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اس کے پاس دلائل موجود ہیں جس سے یہ ثابت ہو سکتا ہے کہ روس نے یوکرین میں جارحیت کا ارتکاب کیا ہے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے اپنی یومیہ پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ روسی انتظامیہ نے یوکرین میں باغیوں کو بھاری اسلحہ فراہم کیا ہے۔
ہارف نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمارے پاس دلائل موجود ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاس ایسے شواہد بھی موجود ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ روس نے یوکرینی فوج کو مسلح حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں