اوباما اور نیتَن یا ہو کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

وایٹ ہاوس سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے صدر باراک اوبا ما نے گزشتہ تین روز کے دوران دو بار ٹیلی فون کیا ہے۔ دونوں رہنماوں نے غزی میں جاری زمینی کاروائی کے بارے میں بات چیت کی اور غزہ میںھ سویلین کی ہلاکت پر بڑھتے ہوئے خدشات سے بھی آگاہ کیا

66024
اوباما اور نیتَن یا ہو کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما نے اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نتَن یا ہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
انہوں نے زمینی کاروائی کے دوران سویلین کی ہلاکت پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
وایٹ ہاوس سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے صدر باراک اوبا ما نے گزشتہ تین روز کے دوران دو بار ٹیلی فون کیا ہے۔
دونوں رہنماوں نے غزی میں جاری زمینی کاروائی کے بارے میں بات چیت کی اور غزہ میںھ سویلین کی ہلاکت پر بڑھتے ہوئے خدشات سے بھی آگاہ کیا ۔
امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے وہ امریکی وزیر ِخارجہ جان کیری کو مشرق ِوسطیٰ بھیجنے پر تیار ہیں تاکہ وہ وہاں جا کر اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری پرتشدد کارروائیوں کو روکنے میں مدد کر سکیں۔
غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی تعیناتی کے بعد عالمی ثالثوں کی کوشش ہے کہ اس لڑائی کو ختم کرانے کے لیے مصر کی کوششوں کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں فریقوں کو لڑائی ختم کرنے پر آمادہ کیا جا سکے۔
صدر اوباما کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر ِاعظم نیتَن یاہو کو کہا ہے کہ امریکی عہدیدار اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطین نومبر 2012 کے سیز فائر پر واپس آجائیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں