صدر عبداللہ گل کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا اعلیٰ سرکاری اعزاز

صدر عبداللہ گل نے قبرص پر امن کاروائی کی 40 ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کی غرض سے ان دونوں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا دورہ کررہے ہیں۔ تقریب کے بعد دونوں رہنماوں نے ون ٹو ون ملاقات کی

64815
صدر عبداللہ گل کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا اعلیٰ سرکاری اعزاز

صدر عبداللہ گل کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے اعلیٰ سرکاری اعزاز سے نوازہ گیا ہے۔
صدر عبداللہ گل نے قبرص پر امن کاروائی کی 40 ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کی غرض سے ان دونوں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا دورہ کررہے ہیں۔
صدر گل جب کل شمالی قبرصی ترک جمہوریہ پہنچے تو شمالی قبرصی ترک جموریہ کے صدر درویشن ایر اولو نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔
یہاں پر منعقد ہونے والی تقریب کے بعد دونوں رہنماوں نے ون ٹو ون ملاقات کی۔
صدر درویشن ایر اولو نے بعد میں صدر عبداللہ گل کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا اعلیٰ سرکاری اعزاز سے نوازہ ۔
صدر گل نے بعد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ قبرص ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا مشترکہ مسئلہ ہے اور ترکی اس مسئلے کو حل کرنے تک شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی حمایت کو جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ قبرص کو ایک شیڈول اور نظام الاوقات میں رہتے ہوئے ہی حل کرنے کی ضرروت ہے۔
اس موقع پر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویشن ایر اولو نے ترکی کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں