ایران کے جوہری مذاکرات:عارضی معاہدے میں توسیع

ايران اور چھ عالمی طاقتوں کے نمائندوں کے مابين آسٹريا کے دارالحکومت ويانا ميں جاری مذاکرات کے دوران گزشتہ شب فريقين نے گزشتہ سال نومبر ميں طے پانے والی چھ ماہ مدت کی عارضی سمجھوتے ميں توسيع پر اتفاق کر ليا ہے

63994
ایران کے جوہری مذاکرات:عارضی معاہدے میں توسیع

ايران اور چھ عالمی طاقتوں کے نمائندوں کے مابين آسٹريا کے دارالحکومت ويانا ميں جاری مذاکرات کے دوران گزشتہ شب فريقين نے گزشتہ سال نومبر ميں طے پانے والی چھ ماہ مدت کی عارضی سمجھوتے ميں توسيع پر اتفاق کر ليا ہے۔
ايک ايرانی سفارتی اہلکار نے اِس بارے ميں بتایا کہ مذاکرات ميں طے پانے والے عارضی معاہدے کی مدت ميں توسيع کے حوالے سے ہونے والی بات چيت کامياب رہی اور سمجھوتے کی تفصيلات کا اعلان جلد کر ديا جائے گا۔
امريکہ اور ديگر مغربی ممالک کو شبہ ہے کہ ايران اپنے جوہری پروگرام کی آڑ ميں جوہری اسلحہ تيار کرنے کی کوشش میں ہے جبکہ ایرانی حکومت اِس الزام کو مسترد کرتی ہے اور اُس کا کہنا ہے کہ اُس کا ايٹمی پروگرام پُر امن مقاصد کے ليے ہے۔
یاد رہے کہ ايرانی ايٹمی پروگرام کے طويل المدتی حل کے ليے يہ مذاکراتی عمل 18 فروری سے جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں