یورپی یونین کا روس پر نئے سرے سے پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

یونین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ماہ جون میں ہونے والے اجلاس میں روس سے جن اقدامات کو اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا روس نے ان اقدامات کو ابھی تک نہیں اٹھایا۔ امریکہ نے یوکرین کے معاملے پر روس کے خلاف پابندیوں میں اضافہ کرتے ہوئے اس کے بڑے بینکوں، دفاع اور توانائی کی کمپنیوں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے

132808
یورپی یونین کا روس پر نئے سرے سے پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین کے رہنماوں نے روس پر نئے سرے سے پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یونین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ماہ جون میں ہونے والے اجلاس میں روس سے جن اقدامات کو اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا روس نے ان اقدامات کو ابھی تک نہیں اٹھایا ہے ۔
یورپی یونین کے رہنماوں نے کہا ہے کہ وہ یوکرائں کی علاقائی سالمیت کو بہت اہمیت دیتے ہیں اس لیے وہ ان تمام روسی فرموں پر پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو یوکرائن کی تقسیم میں اور اس کو ٹکڑے ٹکرے کرنے میں مصروف ہیں۔
ادھر امریکہ نے یوکرین کے معاملے پر روس کے خلاف پابندیوں میں اضافہ کرتے ہوئے اس کے بڑے بینکوں، دفاع اور توانائی کی کمپنیوں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے۔
جن کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہے ان میں گیز پروم بینک اور رومنیفٹ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بعض اعلیٰ روسی حکام اور مشرقی یوکرین کے ان علاقوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں جنھوں نے خود کو باغی ظاہر کیا ہے۔
اس مرتبہ امریکہ نے اس فہرست میں ایک بڑی تیل بنانے والے کمپنی روزنیفٹ اور دو بڑے بینکوں گیزپروم بینک اور ونیشکونوم بینک کو بھی شامل کرلیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں