روس کے لئے تازہ پابندیاں

واشنگٹن انتظامیہ نے روس کے یوکرائن کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کی وجہ سے سیکٹرل سطح پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے

132680
روس کے لئے تازہ پابندیاں

امریکہ کی طرف سے روس کے لئے تازہ پابندیاں۔۔۔
واشنگٹن انتظامیہ نے اس دفعہ روس کے بینکاری، توانائی اور اسلحے کے سیکٹروں کو ہدف بنایا ہے۔
امریکہ کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ روس کے یوکرائن کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کی وجہ سے سیکٹرل سطح پر نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیاہے۔
اس مقصد کے تحت امریکیوں کا ، گازپروم بینک اور VEB نامی مالیاتی اداروں کے ساتھ تجارت کرنا ممنوع قرار دے دیا گیاہے۔
قدرتی گیس اور پیٹرول کی پیداوار دینے والے اداروں نووا ٹیک اور روزنیفٹ پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یوکرائن کے مشرق میں جاری تشدد کے لئے چھوٹا اسلحہ ، بم اور ٹینک کی پیداوار دینے والی 8 روسی اسلحہ کمپنیاں بھی ان پابندیوں کے احاطے میں لے لی گئی ہیں۔
کیو حکومت کی طرف سے آزادانہ شکل میں اپنی حکومت کا اعلان کرنے والے لوہانسک اور ڈونیٹسک کی عوام پر بھی ملکی امن، استحکام اور تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کی وجہ سے پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ پابندیوں کے دائرے میں لی جانے والی روسی کمپنیوں اور افراد کے امریکی منڈیوں کے ساتھ رابطے منقطع کر دئیے گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں