یوکرائن: روسی حامیوں کے خلاف آپریشن جاری

ڈونیٹسک کے جوار میں کئے گئے فضائی حملے میں ایک چار منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

131642
یوکرائن: روسی حامیوں کے خلاف آپریشن جاری

یوکرائن کے مشرق میں روسی حامیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ڈونیٹسک کے جوار میں کئے گئے فضائی حملے میں ایک چار منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
عمارت کے ملبے تلے دب کر 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور اطراف کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
یوکرائن کی نیشنل سکیورٹی اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے انفارمیشن مرکز کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماہِ مئی سے لے کر اب تک جاری جھڑپوں میں 258 فوجی ہلاک اور 922 زخمی ہوئے ہیں۔
جھڑپوں کے دوران 45 فوجیوں کو یرغمال بنایا گیاہے ان یرغمالیوں میں حالیہ گرائے جانے والے یوکرائنی طیارے کے 2 پائلٹ بھی شامل ہیں۔
دوسری طرف یوکرائن کے وزیر داخلہ آرسین آواکووا نے کل ،علیحدگی پسندوں سے صاف کئے جانے والے علاقوں کا دورہ کیا۔
آواکووا نے کہا کہ سلاویانسک اور اس کے گردو پیش میں زندگی کو معمول پر لانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں