روس کے یوکرائنی سرحد پر واقعہ قصبے پر توپ کے گولے سے حملہ

روس نے یوکرائن کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جبکہ یوکرائن نے روس کی سرحدی حدود میں گولہ فائر کرنے کے دعووں کی تردید کی ہے

128662
روس کے یوکرائنی سرحد پر واقعہ قصبے پر توپ کے گولے سے حملہ

روس کے یوکرائنی سرحد پر واقع ایک قصبے میں توپ کا گولہ گرنے کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
روس نے یوکرائن کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جبکہ یوکرائن نے روس کی سرحدی حدود میں گولہ فائر کرنے کے دعووں کی تردید کی ہے۔
روس کی وزارت خارجہ نے واقعے کا جائزہ لیتے ہوئے اسے تحریک دینے کی کاروائی قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ بمباری "ناقابل واپسی نتائج" کا سبب بن سکتی ہے۔
یوکرائن کی فوج نے ڈونیٹسک شہر کے قریب 15 ہزار افراد کی آبادی والے قصبے سیویرسیک پر قبضہ کر لیا ہے۔
اس طرح ڈونیٹسک کی طرف بڑھتی ہوئی حکومتی فورسز نے ایک اور اہم رہائشی جگہ کا کنٹرول سنبھال لیاہے۔
تاہم دونیٹسک کے اطراف کے قصبوں میں روسی حامی علیحدگی پسندوں کے ساتھ حکومتی فورسز کی جدوجہد جاری ہے۔
ڈونیٹسک کے مغربی علاقے مرائنکا میں حکومتی فورسز کی بمباری کے دوران عام شہریوں سمیت 30 افراد کے ہلاک ہونے کا دعوی کیا گیاہے۔
دوسری طرف یوکرائنی حکومت سے منسلک برّی فورسز نےروسی حامیوں کے اکثریتی علاقے لوہانسک پر ٹینکوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں