یوکرین کے مشرقی علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں

یوکرین کے مشرقی علاقوں میں فائر بندی کی کوششوں کے باوجود جھڑپیں پوری شدت کیساتھ جاری ہیں ۔ یوکرین کی وزارت داخلہ کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ روس کے حامی علیحدگی پسندوں کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 30 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔

126092
یوکرین کے  مشرقی  علاقوں میں  جھڑپیں  جاری ہیں

یوکرین کے مشرقی علاقوں میں فائر بندی کی کوششوں کے باوجود جھڑپیں پوری شدت کیساتھ جاری ہیں ۔
یوکرین کی وزارت داخلہ کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ روس کے حامی علیحدگی پسندوں کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 30 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سرکاری افواج نے چند روز کے اندر 50 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔یوکرین کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ روس کے حامیوں نے کیطرف سے فائر کردہ گراڈ میزائل سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے انسان موجود ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔گراڈ میزائلوں کا شمار مہلک ہتھیاروں میں ہوتا ہے ۔
دریں اثناء یوکرینی فوجیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔یوکرینی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس نواز علیحدگی پسندوں کیخلاف حملوں میں 50 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ روس کے حامیوں نے سلاویانسک اور ڈونیٹسک شہروں پر یوکرینی فوج کے متوقع حملوں کے پیش نظر ہوائی اڈے پر حفاظتی تدابیر کو بڑھا دیا ہے اور شہر کےجوار میں ٹھکانوں کو مزید کمک بھیج دی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں