چین کو آزادی اظہار کا احترام کرنے کی ضرورت ہے: مرکل

یجنگ میں چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کرتے ہوئے جرمن چانسلر مرکل نے کہا کہ چین میں مزید اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے

121451
چین کو آزادی اظہار کا احترام کرنے کی ضرورت ہے: مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے دورہ چین کے دوران اربوں یورو کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے اپنے تجارتی دورازے دیگر ممالک کے لیے مزید کھولنے چاہیے۔
بیجنگ میں چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کرتے ہوئے چانسلر مرکل نے کہا کہ چین میں مزید اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے ۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے انسانی حقوق کے شعبے میں اصلاحات کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چین کو اس وقت بڑے بڑے مسائل کا سامنا ہے اور ان میں سے ایک تقریباً 200 ملین افراد کو غربت سے چھٹکارا دلانا بھی شامل ہے،
اس مقصد کے لیے دونوں ملکوں نے آئندہ سال کے دوران مختلف شعبوں میں جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکل نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے لیے بہتر معاشرے کی بھی ضرورت ہوتی ہے جس کےلیے آزادی اظہار اور شہریوں کے حقوق کی پاسداری کرنا انتہائی اہم ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں