بو کو حرام تنظیم کے 44 دہشت گرد ہلاک

نائجریا فوج کے ترجمان کرس علوکو لادے نے کہا ہے کہ کرینوآ کے علاقے میں فوج اور بو کو حرام تنظیم کے اراکین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 44 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ان جھڑپوں میں 6 فوجی بھی ہلاک ہو گئے ہیں ۔

121462
  بو کو حرام تنظیم کے 44 دہشت گرد ہلاک


نائجریا فوج کے ترجمان کرس علوکو لادے نے کہا ہے کہ کرینوآ کے علاقے میں فوج اور
بو کو حرام تنظیم کے اراکین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 44 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ان جھڑپوں میں 6 فوجی بھی ہلاک ہو گئے ہیں ۔
صوبہ جیگاوا کے بالمو اور سمبیسا جنگلات کو اپنا ٹھکانہ بنانے والے دہشت گردوں کیخلاف کاروائیاں ابھی تک جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم بوکو حرام کیخلاف جدوجہد کو اس کے خاتمے تک جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں ۔صوبہ بورنو میں آواخر ہفتہ ایک فوجی چوکی پر حملے میں تنظیم کے 50 اراکین کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ یہ تنظیم پہلی بار 2000 کی دھائی میں حکومتی بد نظمی اور بد عنوانیوں کیخلاف جدوجہد کرنے کیوجہ سے منظر عام پر آئی تھی ۔اپنے لیڈر کی وفات کے بعد تنظیم نے تشدد سے کام لیتے ہوئے ہزاروں افراد کو ہلاک کیا ،عبادتگاہوں کو نقصان پہنچایا اور سرکاری دفاتر پر حملے کیے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں