یوکرائن کی فوج نے لوہانسک کا رُخ کر لیا

فوج نے روس کے ساتھ سرحد پر واقع شہر لوہانسک کے جوار کے محلّوں پر توپ کے گولے فائر کئے ہیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے

120625
یوکرائن کی فوج نے لوہانسک کا رُخ کر لیا

یوکرائن میں فوج نے دو شہروں سلاویانسک اور کراماتورسک پر قبضہ کرنے کے بعد لوہانسک کا رُخ کر لیا ہے۔
فوج نے روس کے ساتھ سرحد پر واقع شہر لوہانسک کے جوار کے محلّوں پر توپ کے گولے فائر کئے ہیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
زمین اور فضاء سے بمباری کی زد میں آئے ہوئے محلّوں سے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں، سڑکیں جلی ہوئی گاڑیوں سے بھری پڑی ہیں اور ایک سیل فیکٹری سمیت بعض عمارتیں جل گئی ہیں۔
لوہانسک کے عوام ایک تباہی کے اندیشے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو درخواست پیش کرنے کے لئے دستخط جمع کر رہے ہیں۔
درخواست میں سیکرٹری جنرل سے یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو کو روکنے اور امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز کروانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔
اس دوران یوکرائن کے فوجیوں نے سلاویانسک میں روسی حامیوں کے چھوڑے ہوئے ایمونیشن ڈپو پر قبضہ کر لیا ہے اور کراماتورسک میں ایمونیشن سے لدی ہوئی ایک گاڑی تباہ ہو گئی ہے۔
دونوں شہروں سے فرار ہونے والے روسی حامی گروپ ڈونیٹسک کی طرف چلے گئے ہیں۔
شہر میں یوکرائنی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور جنگ کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔
یوکرائن کے امیر ترین افراد میں سے کاروباری شخصا ت ریناٹ احمداوف نے بھی یوکرائنی حکومت سے ڈونیٹسک میں روسی حامیوں پر بمباری کرنے تاہم ان کی سرمایہ کاری والے علاقے ڈونباس کو نقصان نہ پہنچانے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ روسی حامیوں کے احمداوف کی فیکٹریوں پر قبضہ شروع کرنے کے بعد احمد اوف کیو حکومت کے حصے کی طرف چلے گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں