اٹلی نے یونان سے یورپی یونین کے ٹرم چیرمین کےاختیارات سنبھال لیے

یونان نے آج سے یورپی یونین کے ٹرم چیر میں کے اختیارا ت اٹلی کو منتقل کردیے ہیں۔ اٹلی آج سے چھ ماہ کے لیے یورپی یونین کا سربراہ ملک ہو گا۔ یونان اس سے قبل سن 1983 ، 1988 اور 1994 میں یورپی یونین کے ٹرم چیرمین کی حیثیت سے فرائض ادا کرچکا ہے

114083
اٹلی نے یونان سے یورپی یونین کے ٹرم چیرمین کےاختیارات سنبھال لیے

یونان نے آج سے یورپی یونین کے ٹرم چیر میں کے اختیارا ت اٹلی کو منتقل کردیے ہیں ۔÷
اٹلی آج سے چھ ماہ کے لیے یورپی یونین کا سربراہ ملک ہو گا۔
روم حکام کے بقول وزیراعظم ماتیو رینزی اس ششماہی کے دوران نوجوانوں میں بےروزگاری، پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ان سے ہونے والے مسائل پر خاص توجہ دیں گے۔ اس کے علاوہ رینزی کی کوشش ہو گی کہ یورپی یونین کے بچتی منصوبوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں نرمی لائی جائے۔ اٹلی کی سربراہی کے دوران یورپی کمیشن کا نئے سرے سے تعین بھی کیا جانا ہے۔ 2014ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران یونان یورپی یونین کا سربراہ ملک تھا۔
یونان اس سے قبل سن 1983 ، 1988 اور 1994 میں یورپی یونین کے ٹرم چیرمین کی حیثیت سے فرائض ادا کرچکا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں