روس نواز باغیوں کے خلاف جنگ دوبارہ شروع ہوگی:پوروشینکو

یوکرین کے صدر پیر و پوروشینکو نے مشرقی علاقے میں دس روزہ یکطرفہ جنگ بندی میں توسیع نہ کرتے ہوئے روس نواز باغیوں کے خلاف کارروائیوں کا عزم ظاہر کرتےہوئے کہا کہ ہے یوکرینی سر زمین کا مقبوضہ حصہ ضرور واپس لیا جائے گا

112404
روس نواز باغیوں کے خلاف جنگ دوبارہ شروع ہوگی:پوروشینکو

یوکرین کے صدر پیر و پوروشینکو نے مشرقی علاقے میں دس روزہ یکطرفہ جنگ بندی میں توسیع نہ کرتے ہوئے روس نواز باغیوں کے خلاف کارروائیوں کا عزم ظاہر کرتےہوئے کہا کہ ہے یوکرینی سر زمین کا مقبوضہ حصہ ضرور واپس لیا جائے گا۔
گزشتہ روز ایک بیان میں پوروشینکو کا کہنا تھا کہ اُن کا یہ فیصلہ ان دہشت گردوں، باغیوں اور لٹیروں کے جواب میں ہے جو علاقے کی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔
اطلاع کے مطابق علیحدگی پسندوں نے علاقے میں لڑائی دوبارہ شروع کر دی ہے۔
واضح رہےکہ جنگ بندی کے معاہدے کی میعاد گزشتہ رات ختم ہوچکی ہے البتہ تاحال باغیوں نے ہتھیار نہ ڈالتے ہوئے یوکرینی انتظامیہ کی اعلان کردہ جنگ بندی کے متعدد بار خلاف ورزی کی ہے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں