مڈگاسکر: کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک 35 لاپتہ

مڈگاسکر کے جنوب مغرب میں ایک مسافر کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک اور 35 لاپتہ ہو گئے

106630
مڈگاسکر: کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک 35 لاپتہ

بحر ہند کے جزائر کے ممالک میں سے مڈگاسکر کے جنوب مغرب میں ایک مسافر کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک اور 35 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
وزیر اعظم کرسٹوف کولو راجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دریائے ٹی سری بہینا میں مسافر کشتی تاحال نامعلوم وجہ سے ڈوب گئی۔
حادثے کے بعد 10 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 15 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
راجر نے کہا کہ 35 لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں