مصر اپنے عدالتی نظام کو بہتر بنائے۔اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنے بیان میں مصر میں عدالتی نظام کے معیار کو ناقص قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ بغیر سوچے سمجھے پھانسی کی سزاوں کا حکم سنانا ملک میں عدم استحکام کی فضا پیدا کرے گا

105177
مصر اپنے عدالتی نظام کو بہتر بنائے۔اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنے بیان میں مصر میں عدالتی نظام کے معیار کو ناقص قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ بغیر سوچے سمجھے پھانسی کی سزاوں کا حکم سنانا ملک میں عدم استحکام کی فضا پیدا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پر امن مظاہروں اور پیدل مارچ کی اجازت دینے پر مبنی قوانین میں ترمیم لانے کی ضرورت ہے کیونکہ مصر میں اس طرح کے واقعات کو جبراً روکنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
سیکریٹری جنرل نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنے والے افراد کو گرفتار کرنا مہذب دنیا کا شیوہ نہیں ہے اور ہماری خواہش ہے کہ مصری حکومت اپنے تمام شہریوں کے حقوق اور ان کے مطالبات کا احترام کرے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں