ہم بھی فائر بندی کی حمایت کریں گے۔ روس نواز علیحدگی پسند

یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں نے صدر پیترو پوروشینکو کی جانب سے اعلان کردہ فائر بندی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے

105055
 ہم بھی فائر بندی کی  حمایت کریں گے۔ روس نواز علیحدگی پسند

یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں نے صدر پیترو پوروشینکو کی جانب سے اعلان کردہ فائر بندی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوکرین کے سابق صدر لیو نڈ کوچما ، یوکرین میں متعین روسی سفیر میخائل زورا بوف ،یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کی یوکرین کی نمائندہ ہائیڈی تاگالیا وینی سمیت روسی علیحدگی پسندوں نے اس بات کا اعلان ایک اجلاس کے بعد کیا ۔
اجلاس میں صدر پوروشینکو کی جانب سے فائر بندی کے اعلان کا جائزہ لینے کے بعد اس کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ۔
اس فیصلے کی رو سے روس نواز علیحدگی پسند ستائیس جون صبح دس بجے تک فائر بندی کی پابندی کریں گے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں