ڈوما کے سربراہ نارشکین کی یوکرین  کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز

روشین فیڈریشن کی وفاقی مجلس ڈوما کے سربراہ سرگے نارشکین نے یوکرین کے بحران کو حل کرنے کے لیے عالمی سطح پر ایک کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔

105205

انھوں نے یوکرین کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 28 جون کو ہونے والے یورپی سلامتی و تعاون کی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے دوران یوکرین کے لیے عالمی سطح پر ایک اجلاس منعقد کرنے کی تجویز پیش کریں گے کیونکہ یوکرین کے مسئلے کو عالمی برادری کی کوششوں سے ہی حل کیا جا سکتا ہے ۔
نارشکین نے اسطرف توجہ دلائی کہ یوکرین کے واقعات سے منفی نتائج منظر عام پر آئے ہیں۔ تعمیری حزب اختلاف کے ساتھ ساتھ انتہا پسند عناصر بھی سرگرم عمل ہو گئے ہیں ۔کیو میں انقلاب کے نتیجے میں اپنے عوام کیخلاف جنگ کرنے والا ایک ماجرا پرست گروپ بر سراقتدار آ گیا ہے ۔اوڈیسا اور دیگر علاقوں میں ہونے والے قتل عام کی تحقیق نہیں کروائی جا رہی ہے اور قاتلوں کو سزا دینے میں جلد بازی سے کام نہیں لیا جا رہا ہے ۔ دریں اثناء حزب اختلاف کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ،روسی صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہےاور روسی سفارتکاروں کو اشتعال انگیزیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں