بلغاریہ: سیلاب میں 41 افراد ہلاک

بلغاریہ میں گذشتہ ہفتے شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی وجہ سے 14 افراد ہلاک ہو گئے

104467
بلغاریہ: سیلاب میں 41 افراد ہلاک

بلغاریہ میں گذشتہ ہفتے شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی وجہ سے 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امدادی ٹیمیں وارنا شہر میں دو لاپتہ بچوں کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بلغاریہ کے صدر روسین پلیونیلیو اور یورپی کمیشن میں قدرتی آفات اور انسانی امداد کے امور کی ذمہ دار بلغاریہ کی کمیشنر کرسٹالینا جارجی ایوا نے وارنا کے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کیا اور علاقے کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔
ملک بھر سے جمع ہونے والے تقریباً 800 رضاکار بھی متاثرہ علاقے کے لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔
بحریہ، سول ڈیفنس، جینڈر میری، پولیس اور دیگر سرکاری شعبوں نے بھی متاثرہ علاقوں میں اپنے اہلکار بھیجے ہیں جو علاقے میں خوراک کے پیکٹ تقسیم کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں