صدر باراک اوباما کا عراق کے بارے میں اعلان

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے عراق کے بارے میں متوقع اعلان جاری کر دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عراق کی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق و الشام کیخلاف اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ اس دائرہ کار میں علاقے میں 300 فوجی مشیر بھیجے جائیں گے جو عراقی سلامتی قوتوں کو تربیت دیں گے اور مشاورتی خدمات انجام دیں گے ۔

101222
 صدر باراک اوباما کا عراق کے بارے میں  اعلان


امریکہ کے صدر باراک اوباما نے عراق کے بارے میں متوقع اعلان جاری کر دیا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ عراق کی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق و الشام کیخلاف اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ اس دائرہ کار میں علاقے میں 300 فوجی مشیر بھیجے جائیں گے جو عراقی سلامتی قوتوں کو تربیت دیں گے اور مشاورتی خدمات انجام دیں گے ۔انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ امریکی فوجیوں کو علاقے میں متحارب قوت کےطور پر نہیں بھیجا جا رہا ہے ، عراق میں خفیہ خبر رسانی کی سرگرمیوں کو بڑھایا جائے گا اور حکومت ِعراق کیساتھ مل کر جو کاروائی مرکز قائم کیا گیا ہے وہاں پر معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا ۔انھوں نے ممکنہ کاروائیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں اور کہا کہ بوقت ضرورت فوجی مداخلت کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ اس فیصلے سےفضائی کاروائی کا احتمال ختم ہو گیا ہے ۔صدر اوباما نے عراقی انتظامیہ کے بحران کیطرف بھی توجہ دلائی اور وزیر اعظم نوری المالکی سے اختلافات کو ختم کروانے کے لیے کوششیں صرف کرنے کی اپیل کی ۔ صدر اوباما نے کہا کہ امریکہ سفارتی کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے ۔اس دائرہ کار میں وزیر خارجہ جان کیری آواخر ہفتہ مشرق وسطی اور یورپی ممالک کا دورہ کریں گے ۔انھوں نے ایران سے بھی تعمیری کردار ادا کرنے اور فرقہ وارانہ کشدگی کو بڑھانے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں