عنقریب ہی ایک جامع امن منصوبہ پیش کروں گا: پروشینکو

یوکرین کے صدر پیترو پروشینکو نے کہا ہے کہ وہ امن کا ایک جامع منصوبہ پیش کرنے والے ہیں کہ جِس میں روس کے حامی علیحدگی پسندوں کے ساتھ جاری جھڑپوں کے سلسلے میں جنگ بندی کی تجویز شامل بھی ہوگی

97266
عنقریب ہی ایک  جامع امن منصوبہ پیش کروں گا: پروشینکو

یوکرین کے صدر پیترو پروشینکو نے کہا ہے کہ وہ امن کا ایک جامع منصوبہ پیش کرنے والے ہیں کہ جِس میں روس کے حامی علیحدگی پسندوں کے ساتھ جاری جھڑپوں کے سلسلے میں جنگ بندی کی تجویز شامل بھی ہوگی۔
کیئف میں ملک کی قومی سلامتی کونسل کے ابتدائی اجلاس سے خطاب میں یوکرینی صدر نے کہا کہ وہ اسی ہفتے امن منصوبے کا اعلان کرنے والے ہیں اور یہ کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کی ابتدا مجوزہ جنگ بندی سے کی جائے گی۔
اُنھوں نے کہا کہ اس مجوزہ منصوبے کے سلسلے میں ملک کے آئین میں تبدیلیاں لائی جائیں گی جس میں اقتدار کی مرکزیت ختم کی جائے گی جو مشرقی یوکرین کے متعدد حکومت مخالفیں کا ایک کلیدی مطالبہ رہا ہے۔
پروشینکو کے اِس بیان سے قبل، توانائی کے شعبے سے متعلق نامور کمپنی گازپروم نے اعلان کیا کہ یوکرین کی جانب سے واجب الادا تقریباً دو ارب ڈالر کے قومی قرضے کے چکانے کی حتمی تاریخ گزر چکی ہے جس کی پاداش میں یوکرین کو قدرتی گیس کی رسد کی فراہمی بند کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں