مرکل اور اولاند کی پوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات

جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کے ساتھ روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی

95305
مرکل اور اولاند کی پوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات

جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کے ساتھ روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
جرمن حکومت کے ترجمان جارج سٹریٹر نے ٹیلی فونک مذاکرات کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ ، اینگیلا مرکل نے صدر پوٹن سے کہا کہ یوکرائن میں فوجی طیارہ گرائے جانے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں نے مجھے دہشت زدہ کر دیا ہے اور اس واقعے کے پس منظر میں یوکرائن کے صدر پیٹرو پروشینکو کی طرف سے فائر بندی کی اپیل زیادہ پُر معنی ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے صدر پوٹن سے فائر بندی کے طویل المدت ہو سکنے اور روس سے یوکرائن میں داخل ہونے والے اسلحے اور عسکریت پسندوں کو روکنے کے لئے روس سے یوکرائن کی سرحد کو سنجیدہ سطح پر کنٹرول کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں