یورپی یونین، ہم ترکی کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں

یورپی یونین خارجی و سلامتی امور کی ذمہ دار کمشنر کیتھرین آشٹن نے ترک سفارتکارو ں کے اغوا کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے

94588
یورپی یونین، ہم ترکی کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں

یورپی یونین نے ترکی کے موصل میں قونصل خانے پر حملے کے بعد آخر کار اپنی خاموشی کو توڑ ہی دیا ہے۔
یورپی یونین کے خارجی امور اور سلامتی پالیسیوں کی ذمہ دار کمشنر کیتھرین آشٹن نے اپنے دفتر سے اعلان کاری کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے بعد ہم ترکی کی بھر پور حمایت و امداد کے لیے تیار ہیں۔
اس ضمن میں ایک تحریری اعلامیہ جاری کرنے والی آشٹن کی ترجمان ما ژا کوجی جانچ کا کہنا ہے کہ ہم ترکی کی اپنے شہریوں کی زندہ سلامت بازیابی کے لیے کوششوں کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں۔
ان کٹھن ایام میں ترکی کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہونے کی توضیح کرنے والی کوچی جانچ نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ ترک سفارتکاروں کے اغوا کے بعد 48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود تا حال ان کی رہائی کے حوالے سے فی الحال کوئی اشارہ نہیں ملا۔
انہوں نے اس واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موصل سمیت عراق میں سیکورٹی کی صورتحال کے کس قدر کمزور ہونے کا ایک بار پھر مشاہدہ ہوا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں