مشرقی یوکرین: روس نواز علیحدگی پسندوں کی پسپائی

یوکرین کی سرکاری فوج نے ساحلی شہر ماریُو پول میں روس نواز علیحدگی پسندوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا اور شہر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے

94314
 مشرقی یوکرین: روس نواز علیحدگی  پسندوں کی پسپائی

یوکرین کی سرکاری فوج نے ساحلی شہر ماریُو پول میں روس نواز علیحدگی پسندوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا اور شہر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب باغیوں نے تین ٹینک حاصل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
ماریُوپول کے شہر کی اہم عمارتوں پر یوکرینی حکومت کے فوجیوں نے قبضے کا اعلان کیا ہے شہر میں لڑائی کے دوران علیحدگی پسندوں کے استعمال میں رکھی گئی ایک مسلح گاڑی اور ایک بڑے مال بردار ٹرک کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ دونوں بڑی موٹر گاڑیوں پر بےشمار گولیوں کے فائر کیے گئے۔ ماریُوپول کا شہر دونیسک کے علاقے کا دوسرا بڑا شہر ہے۔
اسی شہر میں باغیوں نے سب سے پہلے اپنی آزادی کا اعلان کیا تھا۔
یوکرین کے وزیر داخلہ ارسن اواکوف کا کہنا ہے کہ ماریُوپول میں چار حکومتی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اواکوف نے ماریُوپول پر حکومتی فوج کی کامیابی کو ایک کامیاب آپریشن قرار دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یوکرینی فوج نے متعدد علیحدگی پسندوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں