کریمیا: نائب وزیر اعظم مستعفی

کریمیا کے روس سے الحاق میں پیش پیش کریمیائی نائب وزیرا عظم رستم تامر غالیئف نے استعفی دے دیا ہے

92297
کریمیا: نائب وزیر اعظم مستعفی

کریمیا کے روس سے الحاق میں پیش پیش کریمیائی نائب وزیرا عظم رستم تامر غالیئف نے استعفی دے دیا ہے۔
کریمیائی پارلیمان نے ان کا استعفی بہتّر ووٹوں سے قبول کرلیا ۔
تامر غالیئف نے عہدہ گزشتہ سال ستمبر میں سنبھالا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مستعفی ہونے کا فیصلہ کافی عرصہ پہلے کرلیا تھا لیکن بعض مسائل کے حل کے پیشِ نظر یہ فیصلہ اب کرنے کی نوبت آئی ہے ۔
وزیر اعظم سرگی اکسیونوف نے تامار غالیئف کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ وہ حکومت میں رہتےہوئے بطور مشیر اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے کیونکہ ہمیں اُن کے تجربات کی ضرورت ہے ۔
یاد رہے کہ تامر غالیئف کو کریمیا کے روس سے الحاق میں اہم کردار ادا کرنے پر صدر پوٹین نے تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا تھا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں