ویانا مذاکرات سے قبل ایران۔امریکہ جنیوا مذاکرات

ویانا مذاکرات سے قبل ایران اور امریکہ نے سفارتی عمل میں تیزی لانے کے لئے علیحدہ سے جنیوا مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے

86658
ویانا مذاکرات سے قبل ایران۔امریکہ جنیوا مذاکرات

ایران جوہری مذاکرات سے قبل امریکہ کے ساتھ پہلی دفعہ مذاکرات کی میز پر بیٹھے گا۔
مذاکرات نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر ہوں گے۔
ایران اور اقوام متحدہ کے پانچ مستقل رکن اور جرمنی 20 جولائی تک حتمی سمجھوتے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فریقین کے درمیان پانچویں راؤنڈ کے مذاکرات 16 سے 17 جون کو ویانا میں کروائے جائیں گے۔
ویانا مذاکرات سے قبل ایران اور امریکہ نے سفارتی عمل میں تیزی لانے کے لئے علیحدہ سے ایک مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس مقصد کے تحت امریکہ اپنے نائب وزیر خارجہ بِل برنز کو جنیوا بھیج رہا ہے ۔
بِل برنز نے 24 نومبر کو ایران کے ساتھ عارضی جوہری سمجھوتے تک رسائی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
جنیوا مذاکرات میں ایران کی نمائندگی نائب وزیر خارجہ عباس عراق چی کریں گے۔
مذاکرات سے قبل اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جنیوا مذاکرات ویانا مذاکرات کا نعم البدل نہیں ہوں گے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جوہری مذاکرات میں کلیدی مرحلے تک رسائی حاصل کر لی گئی ہے اور اب زیادہ فعال ڈپلومیسی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے بدلے میں اس ملک پر عائد پابندیوں کو اٹھانے کے موضوع پر بات چیت کی جارہی ہے۔
تاہم جاری مذاکرات میں فریقین کے درمیان تاحال سنجیدہ سطح پر پیش رفت نہیں ہو سکی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں