روس: آنا پولیٹکووسکایا کے قتل کے جرم میں 2 افراد کو عمر قید کی س

آنا پولیٹکووسکایا کو اکتوبر 2006 میں سُپر مارکیٹ سے خریداری کے بعد گھر لوٹتے ہوئے ان کے اپارٹمنٹ کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا

88055
روس: آنا پولیٹکووسکایا کے قتل کے جرم میں 2 افراد کو عمر قید کی س

روس میں سال 2006 میں ایک محقق صحافی آنا پولیٹکووسکایا کے قتل کے الزام میں عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے والے 2 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 3 افراد کو 12 سے 20 سالوں کی قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔
محقق صحافی اور انسانی حقوق کی علمبردار 48 سالہ آنا پولیٹکووسکایا کو اکتوبر 2006 میں سُپر مارکیٹ سے خریداری کے بعد گھر لوٹتے ہوئے ان کے اپارٹمنٹ کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
آنا پولیٹکووسکایا ایک دور میں روسی انتظامیہ کی چیچنیا میں کی گئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیق کر رہی تھیں۔
دھاندلیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی آنا پولیٹکووسکایا کے قتل پر صرف روس ہی نہیں بین الاقوامی برادری میں بھی ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔
سالوں کی کاروائی کے بعد عدالت نے چیچنیا النسل 5 افراد کو مجرم قرار دے کر سزا کا حکم سنا دیا ہے۔
اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ جب تک قتل کے مرتکب افراد کو سامنے نہیں لایا جاتا انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں