کوسوو میں پارلیمنٹ کے عام انتخابات

غیر سرکاری نتائج کے مطابق وزیراعظم ہاشم تاچی کی کوسوو ڈیمو کریٹک پارٹی نے 31٫5 ووٹ حاسل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کررکھی ہے۔ جبکہ ڈیموکریٹک یونین نے 25٫43 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاسل کی ہے

88009
کوسوو میں پارلیمنٹ کے عام انتخابات

کوسوو میں پارلیمنٹ کے عام انتخابات ہوئے ۔
اتوار کے روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق وزیراعظم ہاشم تاچی کی کوسوو ڈیمو کریٹک پارٹی نے 31٫5 ووٹ حاسل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کررکھی ہے۔ جبکہ ڈیموکریٹک یونین نے 25٫43 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاسل کی ہے۔
حکام کے مطابق ان انتخابات میں صرف 43 فیصد ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ان انتخابات کے انعقاد کا اعلان مئی میں اس وقت کیا گیا تھا، جب ملک میں موجود سرب اقلیت سے وابستہ قانون سازوں نے قومی فوج کے قیام کے منصوبے کی پارلیمان میں مخالفت کر کے اسے رکوا دیا تھا۔ ابتدا میں سرب اقلیتی رہنماؤں نے کہا تھا کہ وہ ان انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔ واضح رہے کہ کوسووو 1.8 ملین آبادی کا ملک ہے اور یورپ میں سب سے غریب تصور کیا جاتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں