ڈیوڈ کیمرون اور اینگیلا مرکل کے درمیان اختلاف

اینگیلا مرکل جین کلاڈ جنکر کی امیدواری کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں جبکہ کیمرون کا خیال ہے کہ جنکر یورپی یونین کے لئے اصلاحات کے مطالبات کو پورا نہیں کر سکیں گے

88060
ڈیوڈ کیمرون اور اینگیلا مرکل کے درمیان اختلاف

برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون یورپی یونین کمیشن کی سربراہی کے معاملے میں اپنی جرمن ہم منصب اینگیلا مرکل کے ساتھ فکری اختلاف کے بعد ان کے ساتھ مذاکرات کے لئے آج سویڈن جائیں گے۔
اجلاس آج شام شروع ہو گا اور اس میں سویڈن، جرمنی اور ہالینڈ کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے۔
توقع ہے کہ اجلاس میں ڈیوڈ کیمرون کرسچئین ڈیموکریٹس سے یورپی یونین کمیشن کی سربراہی کے امیدوار ، لکسمبرگ کے سابقہ وزیر اعظم اور یورو زون کے سربراہ جین کلاڈ جنکر کی امیدواری کی مخالفت کا اعادہ کریں گے۔
اینگیلا مرکل جنکر کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں جبکہ کیمرون کا خیال ہے کہ جنکر یورپی یونین کے لئے اصلاحات کے مطالبات کو پورا نہیں کر سکیں گے۔کیمرون نے ایک اجتماعی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ برسلز بہت بڑا اور بہت اتھارٹی والا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، اپنی زیر قیادت کنزرویٹو پارٹی کے آئندہ سال کے عام انتخابات جیتنے کی صورت میں، ملک کی 1973 سے چلتی چلی آنے والی یورپی یونین کے رکنیت کے موضوع پر ریفرنڈم کروانا چاہتے ہیں۔
کیمرون کا مؤقف ہے کہ یورپی یونین کو اصلاحات کی ضرورت ہے اور برسلز کو مزید اختیار نہیں دئیے جانے چاہئیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں