ملائشیا: لاپتہ طیارے کا سراغ لگانے والے کے لئے 5 ملین ڈالر انعا

ملائشیا کے لاپتہ طیارے کے معمے کو حل کرنے والے کے لئے 5 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے

87139
ملائشیا: لاپتہ طیارے کا سراغ لگانے والے کے لئے 5 ملین ڈالر انعا

ملائشیا کے لاپتہ طیارے کے معمے کو حل کرنے والے کے لئے 5 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا گیاہے۔
واضح رہے کہ ملائشیا ائیر لائنز کا 239 مسافروں پر مشتمل MH370 طیارہ 8 مارچ کو کوالالمپور سے بیجنگ کے لئے اُڑا لیکن پرواز سے مختصر وقت کے بعد راڈار کی گرفت سے نکل گیا اور اس کے بعد سے طیارے کے بارے میں کوئی خبر نہیں ملی۔
کئی ماہ تک جاری رہنے والے تلاش کے کام سے بھی کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا، نہ تو طیارے کا ملبہ مل سکا اور نہ ہی ملبے کے بارے میں کچھ اور معلوم ہو سکا۔
اس کے ساتھ ساتھ طیارے کے انجام کے بارے میں بھی مختلف سیناریو پیش کئے گئے۔
طیارے کے مسافروں کے کنبے واقعے کی تفصیلات کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس خیال سے کہ حکام ان سے کچھ چھپا رہے ہیں مسافروں کے کنبوں نے ایک مہم شروع کی ہے جس میں طیارے کے معمے کو حل کرنے والے کے لئے 5 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا گیاہے۔
کنبوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ" ہمیں یقین ہے کہ کہیں پر کچھ لوگ طیارے کے بارے میں معلومات رکھتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ اس وسیلے سے اس واقعے سے پردہ اٹھے گا"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں