یہودی بستیوں کی تعمیر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: برطانیہ

برطانوی وزیر خارجہ ویلئم ہیگ نےکہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی فیصلے کے خلاف برطانیہ کا موقف اٹل رہا ہے کیونکہ یہ اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس سے دو ریاستی حل کے سلسلے کو نقصان پہنچے گا

84721
یہودی بستیوں کی تعمیر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: برطانیہ

اسرائیل کی طرف سے نئی یہودی بستیوں کے قیام کے منصوبے پر برطانیہ نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ویلئم ہیگ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں 1500 نئی رہائشوں کی تعمیر کا فیصلہ افسوس ناک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکات امن مذاکرات کو سبوتاژ کریں گی ۔
ہیگ نے کہا کہ یہودی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی فیصلے کے خلاف برطانیہ کا موقف اٹل رہا ہے کیونکہ یہ اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس سے دو ریاستی حل کے سلسلے کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کی کوششیں مذاکرات کے ذریعے ہی کامیاب ہو سکتی ہیں جس کےلیے برطانیہ طرفین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ہوش مندی اور بالغ نظری کا مظاہرہ کریں


ٹیگز:

متعللقہ خبریں