روس کے خلاف مزید پابندیاں اختیار کی جا سکتی ہیں: جی سیون

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہ اس دور روزہ اجلاس کے پہلے دن ترقی یافتہ سات ممالک کے رہنماؤں نے چار جون کو روسی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے مشرقی علاقوں میں قیام امن کے لیے ٹھوس اقدامات کرے ورنہ اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا

83251
روس کے خلاف مزید پابندیاں اختیار کی جا سکتی ہیں: جی سیون

ترقی یافتہ سات ممالک کی تنظیم جی سیون نے روس کو خبردار کیا گیا ہے کہ یوکرین کے بحران کے تناظر میں اگر ضرورت پڑی تو روس کے خلاف مزید اقدامات پر غور کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ روسی صدر پوٹنم کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہ اس دور روزہ اجلاس کے پہلے دن ترقی یافتہ سات ممالک کے رہنماؤں نے چار جون کو روسی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے مشرقی علاقوں میں قیام امن کے لیے ٹھوس اقدامات کرے ورنہ اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پہلے دن کی کارروائی کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو جی سیون کے رہنما روس پر عائد پابندیوں میں مزید توسیع کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ اضافی اقدامات بھی اٹھائے جا سکتے ہیں۔
جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے اجلاس کے پہلے دن کی کارروائی کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک اس بات پر نگاہ رکھیں گے کہ یوکرین کے مشرقی علاقوں میں صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے پیش رفت کی جا رہی ہے یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہ ہم یوکرین میں مزید عدم استحکام کے متحمل نہیں ہو سکتے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں