نیٹو کے دفاعی امور کے وزراء کا اجلاس

نیٹو کے حلقوں کے مطابق نیٹو کا یوکرین کے ساتھ تعاون اسلحہ کی فراہمی کی نوعیت کا نہیں محض اس ملک میں استحکام کے قیام کے لیے ہے

82341
نیٹو کے دفاعی امور کے وزراء کا اجلاس

نیٹو کے دفاعی امور کے وزراء کے اجلاس کے دائرہ کار میں کل برسلز میں منعقدہ نیٹو ۔ یوکیرین کونسل میں ، رکن ممالک کی خدمات کے علاوہ نیٹو میں یوکیرین کے لیے حمایتی پیکیج پر بھی غور کیا گیا ہے۔
نیٹو کے حلقوں کا کہنا ہے کہ رکن ممالک نے دو طرفہ بنیادوں پر فنی، مادی اور مشاورتی خصوصیات پر مشتمل خدمات فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے تو نیٹو کے مذکورہ "پیکیج" کے دفاعی شعبے میں اصلاحات کا مقصد رکھنے کی توضیح کی گئی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیٹو کی یوکیرین کو امداد میں اسلح کا عنصر شامل نہیں ہے۔
نیٹو ۔ یوکیرین کونسل کے اجلاس سے قبل نیٹو کے سیکرٹری جنرل انڈرز فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ یوکیرین کی حاکمیت، آزادی اور ملکی سالمیت کی حمایت و تعاون کو جاری رکھا جائیگا۔ انہوں نے روس سے یوکیرین کی سرحدوں سے اپنی مسلح افواج کو شفاف اور قابل کنٹرول شکل میں واپس بلانے کی اپیل بھی کی ہے۔
یوکیرین کے نیٹو کے طویل عرصے سے ایک فعال حصہ دار ہونے پر زور دینے والے راسموسن نے کہا کہ پر استحکام اور ایک جمہوری یوکیرین یورپی ۔ اٹلانٹک علاقے کی سلامتی کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں